اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

بہاولنگرمحکمہ بلدیہ کی انوکھی کارکردگی

 

بہاولنگر (ویوز نیوز رپورٹ)شہربھرکاسیورج نظام درہم برہم شہریوں کو علاقہ سے سیورج اور گندگی کی درخواستیں محکمہ بلدیہ اور ڈپٹی کمشنربہاولنگرکو دینامہنگاپڑگیا
محلہ نٸی آبادی قریش کالونی کے علاقہ میں سیورج نظام مکمل ناکارہ شہریوں نے متعدد درخواستیں گزاریں محکمہ بلدیہ کی آنکھیں نہ کھل سکی
ڈپٹی کمشنر کو درخواست پیش کرنے پر بلدیہ ملازمین آپے سے باہرہوگٸے عملہ صفاٸی نے نٸی آبادی قریش کالونی میں آکر علاقہ کی خواتین کو گالی گلوچ کرناشروع کردیا اور مقدمات درج کروانے کی دھمکیاں دینے لگے محکمہ بلدیہ اپنی کارکردگی کوچھپانےکے لیٸے شہریوں پر جھوٹےاور بےبنیاد مقدمات درج کروانے پراترآیا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن گٸی
گذشتہ روز علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنربہاولنگر محلہ نٸی آبادی قریش کالونی کے مساٸل کےمتعلق درخواست گزاری
اور محکمہ کی جانب سے صفاٸی کی غرض سے آنے والا عملہ علاقہ مکینوں کو برابھلہ کہنے لگا اور علاقہ کی خواتین کے ساتھ گالی گلوچ بھی کی
علاقہ مکینوں نے جب خواتین سے بدتمیزی کرنے سے منع کیاتو ملازمین علاقہ مکینوں کے ساتھ ہاتھاپاٸی پراتر آٸے جس پر کچھ افراد نے ماملہ ختم کروادیا اور محکمہ بلدیہ ملازمین کی جانب سے تھانہ سٹی A ڈویژن بہاولنگر میں جھوٹی بےبنیاداور من گھڑت FIR درج کروا دی گٸی
محکمہ بلدیہ کے اوچھے ہتھکنڈے سے بہاولنگرکے شہری ڈرنےوالےنہیں
اگر جھوٹی ایف آٸی آر کو فوری طور پر خارج نہیں کیاگیاتو شہریوں کی بڑی تعداد رفیق شاہ چوک سے ستلج چوک اور ڈپٹی کمشنر آفس تک احتجاج کرے گی
بلدیہ ملازمین اپنی نااہلی اور غفلت لاپرواہی چھپانے کے لیٸے جھوٹے مقدمات کا سہارا لے کر شہریوں کو یرغمال بنانے کی جدوجہد کررہا ھے جسے بہاولنگر کےشہر کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button