اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

جے یو آئی سے نکالے گئے افراد کا نئی جماعت یا دھڑا بنانے کی تیاریاں

، مولانا شیرانی نے "ہم خیال" رہنماؤں کا اجلاس اسلام آباد میں بلا لیا

اسلام آباد (ویوز نیوز رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ایف) سے نکالے جانے والے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کا نیا دھڑا یا نئی جماعت بنائے جانے کا امکان ہے۔ سینیئر ارکان اسلام آباد میں میٹنگ بلانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جہاں وہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔
جے یو آئی ایف کی ڈسپلنری کمیٹی نے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک کو پارٹی ضابطے کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا تھا۔ اب جے یو آئی کے سابقہ رہنما جلد ملاقات کریں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور پھر پریس کانفرنس کے دوران ممکنہ طور پر نئی جماعت یا پھر جے یو آئی کے ہی نئے دھڑے کا اعلان کریں گے۔
ہم خیال ممبران کی یہ ملاقات آج ہونے کا امکان ہے۔ ہم خیال گروپ کی سربراہی اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور گزشتہ 32 سال سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button