اہم خبریںاہم خبریںپاکستانہمارے شہر

خانیوال میں مزار قائد جیسا مقبرہ تیار کر لیا گیا

یوسف صدیقی صدر بوس ویلفیئر سوسائٹی نے مزدوروں کی محنت کو سراہا

خاتیوال (رپورٹ حافظ عثمان علی معاویہ)گزشتہ روز بوس ویلفیئر سوسائٹی کے مرکزی صدر محمد یوسف صدیقی نے اپنی ٹیم کے ساتھ خانیوال کے قدیمی قبرستان کا دورہ کیا، مزدوروں کی محنت کو سہراہا اور حکومت وقت سے اپیل کی کہ ایسے ہنر مند نوجوان کو قوم و ملت کا سرمایہ کی قدر کریں۔


تفصیلات کے مطابق خانیوال کے مزدوروں نے قائداعظم کے مقبرہ کے مشابہ مقبرہ تیار کرلیا۔ خانیوال کے کاریگروں نے راتوں رات انجینئراور معماروں کی مدد کے بغیربابائے قوم محمدعلی جناح کے مزار کی نقل تیار کرلی جسے دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔خانیوال کی ممتاز سماجی شخصیت اور قائد اعظم محمد علی جناح سے خصوصی عقیدت رکھنے والے” سید ظہیرالحسن ترمزی ”جوکہ دہشتگردی کا نشانہ بنے تھے ان کے اہل خانہ نے چند عام مزدوروں سے رابطہ کرکے ان کی قبر پر مزار قاید کی طرز پر اسٹرکچر قائم کرنے کا کہا جس پر ان مزدوروں نے دن رات محنت کرکے مزار قائد کی نقل تیار کردی جس کے دروازے،روشندان اور درو دیوار اصل مزار قاید سے مشابہت رکھتے ہیں۔مزار قاید کی نقل خانیوال کے قدیم قبرستان میں تعمیر کی گئی ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کا تانتا بندھاہواہے۔اس نادر تعمیر کو دیکھنے کے بعداس کے معماروں کی محنت کی تعریف کئے بغیر نہیں رہا جاسکتا۔واضح رہے کہ مزار قاید کا ڈیزائن بھارت کے ماہر تعمیرات یحی مرچنٹ نے بنایا تھا اس کا بنیادی سٹرکچر چھ سال میں مکمل ہواتھا جبکہ ٹائلیں لگانے اور فنشنگ کا کام چار سال میں مکمل ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button