انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریںدلچسپ و عجیب

روسی شہری کی ناک میں 53 سال سے پھنسا سکہ نکال دیا گیا

59 سالہ روسی شہری کی ناک میں سکہ اس وقت پھنسا تھا جب وہ صرف 6 سال کا تھا تاہم والدہ کی جانب سے ڈانٹ پڑنے کے ڈرسے بچے نے والدہ کو کچھ نہیں بتایا اور خود بھی اس بارے میں بھول گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روسی شہری نے حیران کن طور پر ناک میں بغیر کسی درد یا رکاوٹ کے 55 سال گزارلیے تاہم چند ماہ قبل بزرگ شہری کو ناک میں درد اور رکاوٹ محسوس ہوئی جس پر وہ اسپتال جا پہنچے جہاں ڈاکٹر نے اسکیننگ کے بعد بتایا کہ ان کی ناک میں سکہ پھنسا ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے روسی شہری کی ناک کی سرجری کی گئی جس کے بعد ان کی ناک سے سکہ نکال لیا گیا، سکہ 1991 میں سویت یونین کے خاتمے کے بعد روس میں استعمال کیا جاتا تھا جس کی موجودہ قیمت ایک پینی سے بھی کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button