اہم خبریںاہم خبریںپاکستان

"لوکل ایکشن فار ڈیموکریٹک اینڈ انکلیوسو ریسپانس ٹو کووڈ19” پراجیکٹ کے تحت منعقدہ صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ

لاہور ( ,ویوز نیوز)جمہوریت اور جمہوری عمل کے فروغ میں آزاد اور خودمختار میڈیا بنیادی کردار ادا کرتا ہے ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں اور صحافیوں کو متعلقہ قوانین بارے آگاہی ہونی چاہیئے جدید دور میں صحافیوں کو ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے سرگرم اداروں بارے بھی معلومات ہونی چاہیئں کووڈ 19 کی وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی کی غیرجانبدارانہ اور مؤثر نگرانی صحافیوں کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مقامی ہو ٹل میں ٹی ڈی ای اے اور فافن کے اشتراک سے "لوکل ایکشن فار ڈیموکریٹک اینڈ انکلیوسو ریسپانس ٹو کووڈ19” پراجیکٹ کے تحت منعقدہ صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں تربیت کاروں نے کیا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو اپنی حفاظت یقینی بناتے ہوئے نہ صرف کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی نگرانی اور ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ اس وبا سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی پر شہریوں کے فیڈبیک کی عوامی رپورٹنگ بھی ناگزیر ہوچکی ہے شہریوں بشمول خواتین اور معاشرتی طور پر کمزور طبقات کی حقوق تک رسائی کے لیے صحافیوں کا کردار اہم ہے مذکورہ تربیت کا مقصد جمہوریت آزادی اظہار اور صحافت، ذرائع ابلاغ سے متعلقہ قوانین،قوائد اور ضابطہ ہائے اخلاق، ڈیجیٹل عہد کی صحافت اور ان کے پیشہ ورانہ تحفظ بارے سیرحاصل معلومات فراہم کی گئیں

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button