
اسلام آباد (ویوز نیوز رپورٹ )مولانا محمد اجمل قادری نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے دورہ فلسطین اور اسرائیل پر بھجوائے جانے کے حوالے سے تصاویر جاری کر دیں۔
"1998ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں وفد اسرائیل بھیجا۔ نوازشریف دیکھنا چاہتے تھے کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت اور تعلقات کیسے استوار ہو سکتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی اسرائیل میں اہم ملاقاتیں طے کرتے تھے۔” مولانا اجمل قادری کے انکشافات




مولانا اجمل قادری کے مطابق انہوں نے 1998ء میں نواز شریف کے ایما پر ان کے دور حکومت میں اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
ان کے وفد میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔
مولانا اجمل قادری نے بتایا کہ ہماری اسرائیل کے وزارت خارجہ کے لوگوں اور کابینہ کے وزراء سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ، ملاقات کرنے کے لئے وہ ہمارے ہوٹل میں آئے تھے۔
مولانا اجمل قادری کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے عہدیداران سے تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، اسرائیلی چاہتے تھے سیاسی و سفارتی تعلقات کو فسلطین کے ساتھ مشروط نہ کیا جائے۔