اہم خبریںاہم خبریںکھیل

پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کرنے والے پہلے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر ایرون سمرز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر ایرون سمرز نے کہا ہے کہ لاہور آ کر ٹریننگ کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستانی کنڈیشنز میں کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر اور بریٹ لی کی طرح تیز ترین باؤلر بننے کی خواہش رکھنے والے آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر ایرون سمر نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اظہر محمود کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں پریکٹس کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے، پاکستان کی مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر سیکھنے اور کا موقع ملے گا۔

پاکستان ون ڈے کپ میں سدرن پنجاب کی ٹیم میں شامل ایرون کا کہنا تھا کہ سدرن پنجاب کی جیت میں اپنی کارکردگی سے حصہ ڈالنے کی کوشش کروں گا، آسٹریلیا میں مجھے کوچز نے کہا کہ نئی سکلز سیکھنے کی کوشش کرو، اس لئے یہاں آیا ہوں، میرا یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ میں سیکھوں اور پھرڈومیسٹک کرکٹ اور بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں پرفارم کرکے ٹیم میں جگہ بناﺅں۔

ایرون نے پاکستان کے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کو آل ٹائم فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بریٹ لی اور شعیب اختر کی تیز باﺅلنگ کو دیکھ کر ہمیشہ اچھا لگا، کوچ اظہر محمود کے مطابق ایرون سمرز میں بہت صلاحیت ہے، اس کے پاس سپیڈ بھی ہے اور سکلز بھی ہیں، سدرن پنجاب کیلئے یہ اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button