انٹرنیشنلاہم خبریںاہم خبریںپاکستان

کورونا وائرس: یونان میں ایک اور پاکستانی جانبحق ہوگیا

ایتھنز(ویب ڈیسک) دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لینے والے خطرناک کورونا وائرس سےیونان میں ایک اور پاکستانی محنت کش بحق ہو گیا۔ایتھنز میں مقیم 51سالہ پاکستانی سید فیصل عباس ایک سروس اسٹیشن پر ملازم تھے اور کورونا وائرس کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے سوتیریا اسپتال میں وینٹی لیٹر پرتھے۔جانبحق ہونیوالے پاکستانی محنت کش کا تعلق ضلع گجرات کے گاوں بارُو سےتھاجو عرصہ بائیس سال سے یونان میں مقیم تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یونان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اکیس ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اسِ وائرس سے اب تک تین ہزار تین سوسترافراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں چار پاکستانی بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button