اہم خبریںپاکستان

چین سے ویکیسن کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(ویوز نیوز رپورٹ)ویکیسن کو اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سنٹر میں منتقل کیا جائے گا
تمام ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی
ویکیسن کی منتقلی کے پلان کو این سی او سی حتمی شکل دے چکا ہے
درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں پر فراہم کی جائیگی
ویکیسن کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائیگی
فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز پاکستان کے اصل ہیروز جو وبا کیخلاف لڑ رپے ہیں
این او او سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی طے کردی ترجیحات کے مطابق پہلی ویکیسن ڈوز ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں ۔ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم کر دئیے گئے ۔آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی .این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سنٹر کے طور پر کام کرے گا
ویکسینیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطر پر بھی کور سنٹرز قائم کئے گئے ہیں. ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کےساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا
ویکسینیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا
1

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button