
اسلام آباد (نیوز ویوز رپورٹ) گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی نے پاکستان کے دورے پر موجود جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر تبریز شمسی کو بھی دم بخود کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فخر عالم کی جانب سے پہاڑوں کے ساتھ سمندر کنارے موجود خوبصورت سٹیڈیم کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شمسی نے ازرائے مذاق کہا کہ کیا ہم تیسرے ٹی 20 کو گوادر سٹیڈیم منتقل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ یہ اپنے اردگرد کے ماحول کی وجہ سے نیولینڈز اور دھرم شالا کے بعد میرا تیسرا پسندیدہ وینیو بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی نے دنیا کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی گوادر کرکٹ سٹیڈیم کی خوبصورتی سے متاثر ہو گیا جس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گوادر کرکٹ سٹیڈیم جیسا خوبصورت سٹیڈیم ہے تو سامنے لائیں۔
گوادر میں دنیا کے خوبصورت سٹیڈیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے،
گوادر میں کار ریلی، نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور گوادر سٹیڈیم کی سحر انگیزی نے دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔
Yes ,Its Possible If we Want