پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات، پیپلزپارٹی نے اہم قدم اٹھا لیا

مظفر آباد(ویوز نیوز )پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللّٰہ بابر نے آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی درخواستوں سے متعلق ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے ہدایت میں کہا کہ امیدواران درخواستیں صدر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کریں۔امیدوار درخواست کے ساتھ 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام ارسال کریں۔درخواستیں 5 اپریل تک زرداری ہاؤس اسلام آباد یا بلاول ہاؤس کراچی  پہنچنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button