پاکستانسائنس و ٹیکنالوجی

شاہیر۔۲ ڈرون طیارہ،بہترین جاسوس ہتھیار

اسلام آباد(ویوز نیوز رپورٹ)25مارچ کو ہونے والی پریڈ اب تک کی سب سے دلچسپ پریڈ تھی۔

پریڈ میں بہت سارے ہتھیار پہلی بار نظر آئے، جنہوں نے پریڈ کو چار چاند لگا دئیے۔انہی ہتھیاروں میں شاہپر-۲ ڈرون طیارہ بھی شامل تھا۔

شاہپر-2 ڈرون طیارہ پاکستان کے دفاعی ادارے GIDSکا بنایا ہوا ہے جس کا ابتدائ ورژن پہلی بار 2013میں آرمی اور ائیرفورس کے حوالے کیا گیا تھا۔یہ ڈرون بھارتی سرحد کے ساتھ جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتا آیا ہے۔

اسکے علاوہ پاک فوج اسے افغان سرحد پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے کے لیے بھی استعمال کرتی رہی ہے۔شاہپر-2 ڈرون پہلے والے شاہپر-۱ سے بھی جدید ہے۔

نئ آپگریڈیشن کے بعد کے اس ڈرون کی معلومات خفیہ رکھی گئ ہیں لیکن اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ڈرون 300کلومیٹر رینج تک دشمن کے علاقے میں جا کر جاسوسی کی خدمات سرانجام دے سکتا ہے اور مسلسل 20-24 گھنٹوں تک محو پرواز رہ سکتا ہے۔

شاہپر-۲ اب تک کا سب سے بہترین ملکی ساختہ ڈرون ہے۔پاکستان کی مسلح افواج اپنی ضروریات کے لیے سرویلینس ڈرونز تمام تر خود بناتی ہے جبکہ بھارت جیسا بڑا ملک اپنی فوج کے لیے سرویلنس ڈرون اسرائیل اور امریکا سے خریدنے پر مجبور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button