پاکستان

پاکستانی طالبہ نے بھارت کو شکست دے دی

اسلام آباد(,ویوز نیوز) پاکستانی طالبہ ایما عالم نے ‘ورلڈ میموری چیمپیئن’ کی حیثیت سے بھارت اور سوئیڈن کو مات دے کر کم ترین وقت میں سب سے زیادہ الفاظ، نام اور چہرے یاد رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایما عالم نے عالمی اعزاز حاصل کرنے اورگنیز بک میں نام درج ہونے کی خوشخبری پاکستانیوں کے ساتھ شیئر کی۔ایما عالم نے طاقتور حافظہ رکھنے کی کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ قائم کیے اور بھارت اور سوئیڈن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

خیال رہے کہ ورلڈ میموری چیمپیئن شپ دماغی کھیلوں کا ٹورنامنٹ ہوتا ہے، جہاں جسمانی کھیلوں کے مقابلہ میں دانشورانہ صلاحیتوں کی مہارت کی پیمائش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button