پاکستان

اگلے ماہ ویکسین کی کتنی خوراکیں پاکستان آ رہی ہیں؟

لاہور (ویوز نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ کین سائنو کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔ خیال رہے کہ اب تک سامنے آنے والی ویکسینز میں سے کین سائنو واحد ویکسین ہے جو ایک خوراک پر  مشتمل ہے ۔  کورونا سے بچاؤ کیلئے باقی تمام ویکسینز کی دو خوراکیں لینا پڑتی ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ چینی ویکسین کی پوری دنیا میں تعریف کی جا رہی ہے، چین مزید 10 لاکھ کین سائنو اور سائنو فارم ویکسین پاکستان بھیج رہا ہے۔ اگلے ماہ کین سائنو  ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آ جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، پرسوں سے بزرگوں کو گھروں میں جا کر ویکسین لگائیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق جن علاقوں میں کورونا  کیسز کی شرح 12 فیصد ہے وہاں ہر قسم کی پابندیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ ہر قسم کی تفریح گاہوں پر بھی  پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button