بین الاقوامی

خاتون نے بے وفائی کے مرتکب شوہر کو زندہ جلا دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے بے وفائی کے مرتکب شوہر کو آگ لگا زندہ جلا دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گنتر میں واقع قصبے پیتلوریواریپیلم میں پیش آیا ہے جہاں چینچایا نامی اس شخص نے غیرعورت کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے تھے جن کا اس کی بیوی ایناما کو علم ہو گیا۔ اس معاملے پر دونوں میں سخت تلخ کلامی ہوئی۔ ایناما اپنے شوہر پر اس قدر مشتعل تھی کہ اس نے اسے قتل کرنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی کر لی۔

وہ باہر سے پٹرول کا ایک کین لے کر آئی اور جب گھر میں کوئی نہیں تھا، تو اسے چینچایا پر چھڑک کر اسے آگ لگا دی۔ ہمسایوں نے چینچایا کی چیخ و پکار سن کر اس کی مدد کی اور اسے ہسپتال پہنچایا تاہم اس کا جسم بری طرح جل چکا تھا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button