پاکستان

صدر مملکت کے کورونا کا شکار ہونے کے بعد ان کی اہلیہ کی بھی کورونا رپورٹ آگئی

کراچی (ویوز نیوز)صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا  ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے  ہوئے انکا کہنا تھا کہ عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کروایا ہے جو کہ منفی آیا ہے  مگر میں بھی قرنطینہ میں ہوں،صدر عارف علوی کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، انکا جذبہ بلند ہے۔میں نے بھی کورونا ویکیسن کی پہلی ڈوز لگوائی تھی مگر یہ قوت مدافعت پیدا ہونے میں وقت لگتا ہے،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔

واضح رہے کہ آج (سوموار کو) صدر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button