پاکستان

وزارت خزانہ کا اضافی چارج ملنے پر حماد اظہر بھی میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویوز نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےوزارت خزانہ کا اضافی چارج دیے جانے پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا پیغام بھی آگیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی جانب سے وزارت خزانہ کا اضافی چارج ملنے پر شکر گزار ہیں۔  پاکستان کی معیشت نے 2018 کے بعد استحکام کے حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمیں ان  کامیابیوں اور گروتھ  کی رفتار کو جاری رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تباہ ہونے والی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے سپلائی چین کے تعطل اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں اپنے لوگوں کو ان جھٹکوں سے محفوظ رکھنا ہوگا۔  خود مختاری اور سخت محنت کے ساتھ ہم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان تعمیر کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے فارغ کرکے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کو  وزارت خزانہ کا اضافی قلمدان سونپا ہے۔ اس کے علاوہ شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دیے جانے کا امکان ہے۔ فواد چوہدری کو بھی اضافی ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button