پاکستان

وزیر اعظم کے بعد صدرِ پاکستان بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد(,ویوز نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت عارف علوی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

صدر مملکت  عارف علوی نے  کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد  خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی  ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔میں نے کورونا ویکیسن بھی لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز دوسری ڈوز لگنے کے بعد بننا شروع ہوتی ہے جو کہ ایک ہفتے تک لگے گی،سب لوگ احتیاط جاری رکھیں۔اللہ کورونا میں مبتلا تمام افراد کو شفا نصیب کرے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں قرآن پا ک کی آیت اور ترجمہ بھی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور متعدد وفاقی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button