صحت

چکی والا یا سفید؟ آپ کے گھر استعمال ہونے والے آٹے کے فائدے اور نقصانات

*روٹی تو ہر گھر میں بنتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر تھوڑی توجہ آٹے کا انتخاب کرتے ہوئے دے دی جائے تو گھر والوں کو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے؟اب تو مارکیٹ میں مختلف اقسام کے آٹے دستیاب ہیں لیکن اس آرٹیکل میں ہم ان دو اقسام پر بات کریں گے جن سے عام طور پر ہمارے گھروں میں روٹی بنائی جاتی ہے۔

*1️⃣ چھنا ہوا آٹا یا سفید آٹا*فلورملز میں آٹے کو سفید کرنے کے عمل کے دوران گندم کے انسانی صحت کے لیے آدھے سے زائد بے حد صحتمند اور مفید اجزاء ضائع ہو جاتے ہیں اور ان کی جگہ زہریلے کیمیکل شامل ہو جاتے ہیں۔ فلورملز میں آٹے میں سے گندم کے فائبر کو علیحدہ کرنے کے عمل میں وٹامن ای مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ نتیجے کے طور پر سفید آٹے کی روٹی یا ڈبل روٹی جو ہم استعمال کر رہے ہوتے ہیں وہ صرف بہت ہی معمولی پروٹین اور جسم کو موٹا کرنے والے عناصر پر مبنی ہوتی ہے۔*خراب ہاضمہ*اس میں ریشہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ ہاضمے کو سست کرتا ہے جو موٹاپے، تناؤ اور قبض کا سبب بنتا ہے۔*تیزابیت*سفید آٹا ’ایسٹک خصوصیات‘ رکھتا ہے جس سے تیزابیت کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔*آنتوں کے لئے نقصان دہ*سفید آٹا بنیادی طور پر ریفائن آٹے کو کہا جاتا ہے جو انسانی معدے کے لیے محض سفید گلو سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اس کو زیادہ کھانے سے نہ صرف معدے کے مسائل بڑھتے ہیں بلکہ آںتوں کی بیماریاں بھی زیادہ ہونے لگتی ہیں۔*وزن میں اضافے کا سبب*اس کے استعمال سے کولیسٹرول لیول بڑھ جاتا، قبض، جگر کی کارکردگی کا متاثر ہوتی ہے اور موٹاپا کسی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

*2️⃣ چکی کا آٹا (بغیر چھنا ہوا)*چکی کا آٹا وہ آٹا کہلاتا ہے جو گندم کو پیس کربغیر چھانے بنایا جاتا ہے۔ یہ آٹا براؤن رنگت کا ہوتا ہے اور چونکہ اس کو چھانا نہیں جاتا تو اس میں گندم کے تمام غذائی اجناس موجود رہتے ہیں۔ اس لئے یہ آٹا جسم کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چکی کا آٹا آپ کے جسم کو کس کس طرح فائدہ پہنچاتا ہے۔*ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے*چکی کے آٹے میں فاسفورس زیادہ مقدار میں ہوتا ہے جو کیلشیئم کے ساتھ مل کر ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔*شوگر کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے*بغیر چھنے آٹے میں زِنک موجود ہوتا ہے جو خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلدی ہضم ہوجاتا ہے جس سے قبض نہیں ہوتا۔*دماغ کے لئے اچھا ہے*نیاسِن ایک ایسا جز ہے جو دماغ کو کام کرنے کے علاوہ ذہنی صحت کو بہتر کرنے میں مفید ہوتا ہے۔ چکی کے آٹے میں نیاسِن پایا جاتا ہے۔*کینسر سے بچاتا ہے*وٹامن بی9 اور فولک ایسڈ کے زریعے جسم میں نئے خلیات پیدا کرتا ہے اور کینسر کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے۔*جِلد اور آنکھوں کے لئے مفید ہے*زِنک کی بھاری مقدار آنکھوں اور جلد کو بہتر بنانے کا کام کرتی ہے۔ زِنک وٹامن اے پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے جس سے رات میں اندھے پن کی بیماری سے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔*طاقت بخشتا ہے*چکی کے آٹے میں وٹامن بی ٹو وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں نئے خلیات پیدا کرتے ہیں۔ جتنے زیادہ خلیات پیدا ہوتے ہیں اتنی ہی زیادہ طاقت جسم میں ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button