صحت

تلوں کی پینیاں

لاہور(ویوز نیوز) تلوں کی پینیاں بنانےکا طریقہ اور اس کے فوائد مقوی اعصاب مقوی گردہ مقوی دماغ مقوی مثانہ ہیں آج کل سردی کا زور ہے ایسے میں مقوی چیزوں کی مانگ بڑھ جاتی ہے بازار سے خریدنے کے بجائے اچھا ہے کہ آپ اس کو گھر میں بنائیں ایک تو صاف ستھری اور خود اچھے طریقے اور اچھے میڑیل سے بنائیں گے خود بھی کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی کھلائیںاجزاءگڑ تین پاوتل۔سفید ایک پاومغز اخروٹ ایک پاوناریل گری کدو کش کی ہوئی آدھا پاؤسبز الائچی 10 کے دانےترکیب تیاریسب سے پہلے گڑ کو تھوڑے سے پانی میں ڈال کر پکائیں جب دیکھیں کہ شیرہ بن گیا ہے تو اس میں تل ڈال لیں اس کے بعد مغز اخروٹ کوٹ کر مکس کریں اور ساتھ ساتھ ہلاتے جائیں تاکہ نیچے نہ لگ جائے اب اس میں ناریل گری کدو کش کی ہوئی ڈال لیں اور آخر میں الائچی کے دانے ڈالیں اور اچھی طرح جب سب چیزیں مکس ہو جائیں تو چولہے سے اتار لیں اور تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر پانی ہاتھ کو لگا کر پینیاں بنا لیں اور اس کو آپ چائے کے ساتھ دودھ کے ساتھ اور ویسے بھی کھا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button