پاکستانشوبز

معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

لاہور(ویوز نیوز)

پاکستان کے معروف فوک گلوکار لاہور میں زیر علاج تھے۔تفصلات کے مطابق جاگ رہا ساراوطن جیسے لازوال ملی نغمے گانے والے عظیم لوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد سی ایم ایچ لاہور میں انتقال کر گئے شوکت علی کے بیٹے امیر شوکت علی نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ گزشتہ روز بھی شوکت علی کے بیٹے نے اپنے والد کی صحت کےلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شوکت علی کی طبیعت انتہائی ناساز ہے، اور ان کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔گلوکار شوکت علی طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں، گزشتہ برس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انہیں سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم پھر اکتوبر 2020 میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرایا گیا تھا۔واضح رہے کہ گجرات ملاکوال کے فنکار گھرانے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، 1965ء کی جنگے میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ اب بھی جوانوں کا لہو گرماتا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button