پاکستان

لاہورشیراکوٹ سے اغوا ہونے والا چار ماہ کا بچہ بازیاب

عبد الرحمان کو ملازمہ ساتھی کے ساتھ لے کر فرار ہوگئی تھی،دونوں ملزمان گرفتار


لاہور(ویوز نیوز)لاہور کے علاقے شیراکوٹ سے اغوا ہونے والا چار ماہ کا عبدالرحمان بازیاب کروا لیا گیا،عبد الرحمان کو ملازمہ اپنے ساتھی کے ساتھ لے کر فرار ہوگئی تھی، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکر لیا۔شیراکوٹ پولیس نے چار ماہ کے بچے کو بازیاب کروا کر اغوا کار ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس کے مطابق 4 ماہ کے عبدالرحمٰن کو ملازمہ سحرش لے کر فرار ہو گئی تھی ،ملازمہ بچے کو نامعلوم بائیک سوار کےساتھ لےکر فرار ہوئی۔ پولیس نے ہفتہ کے روز اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بائیک سوار ملازمہ اور بچے کو نوناریاں چوک پر چھوڑ کرفرار ہوا، ملزم احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button