بین الاقوامی

ایران کے قبضے میں موجود جنوبی کوریا کے بحری ٹینکر اور کپتان کی رہائی کی امید

سیئول (ویب ڈیسک) تقریبا تین ماہ قبل ایرانی حکومت نے قبضہ میں لیے ہوئے جنوبی کوریا کے بحری ٹینکر اور کپتان کو جلد رہا کرنے کا اشارہ دیا ہے.

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق بحری ٹینکر سے متعلق تمام تحقیقات اس طرح کی گئی ہیں جن سے کپتان اور بحری جہاز کو چھوڑنے میں مدد ہو سکے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے جہاز اور کپتان کی واپسی کے لئے درخواست کی تھی ۔ بحری جہاز کے کپتان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ملا ہے۔

حکومت نے مزید کہا کہ حراست میں لئے گئے جہاز کا معاملہ دونوں ممالک کے تعلقات سے الگ ہے اور اس معاملے کا مثبت جائزہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنا جنوبی کوریا کے وزیر اعظم چھنگ سے گیون ایرانی عہدیداروں سے مذاکرات کے لئے تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button