صحت

*** شہتوت ،ملبیری Mulberry ***

مشہور نام شہتوت. اردو و ہندی میں شہتوت. سنسکرت و عربی میں توت، انگریزی میں ملبیری Mulberry کہا جاتا ہے.
اس کا درخت باغ اور جنگلات دونوں جگہوں پر پایا جاتا ہے. ریشم کے کیڑے کو پالنے کی غرض سے اس کی فارمنگ بھی کی جاتی ہے.
اس کی شاخیں لمبی اور لچک دار ہوتی ہیں. جن سے ٹوکرے بھی بنائے جاتے ہیں.
اس کے پھل میں تقریباً چھیاسی فیصد پانی ہوتا ہے باقی چودہ فیصد میں شوگر اور وٹامن موجود ہوتے ہیں. اس میں تھایامین، وٹامن بی، کیلشیم، فاسفورس، تانبہ، میگنیشیم، بورون اور مختلف قسم کے وٹامن پائے جاتے ہیں.

  • مزاج *
    میٹھا شہتوت پہلے درجہ میں گرم اور دوسرے درجہ میں تر ہے. کھٹا شہتوت پہلے درجہ میں خشک اور دوسرے درجہ میں سرد ہوتا ہے.
  • اقسام *
    اس کی بنیادی طور پر دو قسمیں ہوتی ہیں. سفید اور سیاہ. ان کی بھی آگے دو اقسام پائی جاتی ہیں. ایک قسم لمبی ہوتی ہے. جس کا سائز ایک ڈیڑھ انچ سے شروع ہو کر پانچ چھ انچ تک ہوتا ہے. دوسری قسم چھوٹی ہوتی ہے. سائز آدھ انچ سے لیکر ایک انچ تک یوتا ہے. چھوٹے سائز والا شہتوت ذائقہ کے لحاظ سے بڑے سائز والے شہتوت سے کافی شیریں ہوتا ہے.
  • مقدار خوراک *
    پکا پھل پچاس سے سو گرام تک.
  • فوائد *
    1.. اس کا پھل میٹھا ہوتا ہے. اس کے کھانے سے طبیعت کی بے چینی، گبھراہٹ دور ہو جاتی ہے. نیا خون پیدا ہوتا ہے. دماغ میں تراوٹ آتی ہے. جگر اور تلی واسطے مفید ہے.
    2.. گلے کے امراض میں شہتوت کی چھال کا کاڑھا چند دن لگاتار استعمال کروائیں.
    3.. اختناق الرحم میں شہتوت کے تازہ پھلوں کا رس دم میں تین بار بیس بیس گرام لگاتار ڈیڑھ دو ماہ تک مسلسل استعمال فائدہ مند ہے.
    4.. منہ اور حلق میں چھالے ہڑ جائیں تو حسبِ ضرورت شہتوت سیاہ کے پتّوں کے جوشاندہ سے غرارے کریں
    5.. شہتوت کے پتوں کا پانی نچوڑ کر زہریلے جانوروں کے کاٹے پر لگائیں. فائدہ ہو گا.
    6.. جس چارپائی میں کھٹمل ہوں وھاں شہتوت کے پتّے بچھا دیں کھٹمل بھاگ جائیں گے
    7.. شہتوت کا پھل حسب ضرورت لے کر تھوڑا سا پانی اور حسب ضرورت چینی ڈال کر گرائنڈ کریں. چھان کر پی لیں. لَو لگنے میں مفید ہے. اس کے علاوہ خون پیدا کرتا ہے. قبض کُشا ہے. کنٹھ مالا اور زبان کی سوجن کو دور کرتا ہے. خناق اور گلے کے. درد کیلئے عرقِ سونف دس گرام کے ہمراہ دیں.
    ** شہتوت سے تیار ہونے والے کشتہ جات **
    شہتوت کے پھل پچاس گرام یا 250 گرام پتّوں کے نغدہ میں گاؤدنتی دس گرام رکھ کر دس سے پندرہ کلو کی آگ دیں. سفید کھل بن جائے گی. سرد ہونے پر نکال لیں. بعد ازاں شہتوت کے پانچ پانی میں کھرل کریں. باریک ٹکی بنا کر کوزہ میں پانچ کلو کی آگ دیں. تین دفعہ تکرارِ عمل کریں. بعد ازاں باریک سفوف کر کے سنبھال لیں.
    ایک رتّی سے دو رتّی تک ہمراہ شہد استعمال کروائیں.
    کھانسی بخار اور ضیق النفس کے مرض میں مفید ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button