پاکستان

صدقہ فطر اور فدیہ کا اعلان کر دیاگیا

اسلام آباد (ویوز نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین اور مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر اور فدیہ کا اعلان کر دیا۔ فطرہ اور فدیہ کی کم از کم مقدار چکی کے 2 کلو آٹا کے حساب سے رقم 140 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے۔ اسی طرح کفارہ قسم 1400 ہے، جب کہ کفارہ اور فدیہ صوم 60 مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے۔ اس حساب سے رقم 8400 روپے فی روزہ بنتی ہے۔
مفتی منیب الرحمان کے مطابق اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فدیہ ادا کریں۔ فطرے کا تعین چکی کے آٹے کی 2 کلو قیمت سے کیا گیا ہے، جو کے حساب سے فطرے کا نصاب 320، کھجور سے 960 روپے ہے۔
مفتی منیب کا مزید کہنا تھا کہ کشمش سے فطرے کا نصاب 1920 اور پنیر سے 3450 روپے ہے۔ مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے ، وہ تیس روزوں کا فدیہ چکی کا آٹا 8400 روپے ،جو 19200 روپے، کھجور 57600 روپے، کشمش 115200 روپے ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ جن حضرات کو اللہ نے رزق میں کشادگی عطاکی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو ،کھجور ،کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں۔ صدقۂ فطر، فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے
[فقہ جعفریہ]فقہ جعفریہ کی جانب سے فطرہ کی رقم مختص کردی گئی ہے۔ مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کے مطابق فطرہ امسال گندم (آٹا) احتیاطاً 220 روپے، چاول احتیاطاً 650 روپے ہوگا۔ فطرہ شب عید تک اغلب غذا کا فی فرد 3 کلو ، مقدار یا اس کی رقم کا تعین کرنا ضروری ہے۔ فطرہ گندم (آٹا ) ، چاول، جو، کھجور اور کشمش وغیرہ میں سے کسی ایک پر نکالا جا سکتا ہے۔
[صدقۂ فطر کیا ہے؟]صدقۂ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہتے ہیں، اسے بدنی زکوٰۃ بھی قرار دیا گیا ہے جو صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔
[کفارۂ صوم کیا ہے؟]فرض روزہ کسی بھی وجہ سے توڑ دینے پر کفارۂ صوم یعنی روزے کا کفارہ ادا کرنا لازم ہے۔
[زکوۃ کا نصاب]یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 11 اپریل کو حکومت نے رواں سال زکوۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا ہے۔ گزشتہ سال 2020 میں زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button