بین الاقوامی

وہ ملک جس نے خواتین کو کورونا وباءکے مکمل خاتمے تک بچہ پیدا نہ کرنے کی ہدایت کردی

برازیلیا(ویب ڈیسک) برازیل کی وزارت صحت نے خواتین کو کورونا وائرس کی وباءکے مکمل خاتمے تک بچہ پیدا نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق وزارت صحت کے سیکرٹری برائے بنیادی ہیلتھ کیئر ریفائل کامرا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم حاملہ خواتین کے لیے پہلی اقسام سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہو رہی ہے چنانچہ خواتین کو وباءکے مکمل خاتمے تک حاملہ ہونے سے گریز کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق برازیل میں چند ہفتے مریضوں میں پہلی بار کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آئی ہے جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ دنیا میں پھیلی ہوئی پہلی اقسام کی نسبت زیادہ خطرناک اور ادویات کے خلاف زیادہ مزاحمت رکھتی ہے۔ چنانچہ ریفائل کامرا نے اسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر ممکن ہو سکے تو خواتین کو بچہ پیدا کرنے کا ارادہ ملتوی کر دینا چاہیے تاکہ وباءکے ختم ہوجانے کے بعد پرسکون ماحول میں وہ بچے کو جنم دے سکیں۔واضح رہے کہ برازیل کورونا وائرس سے اموات کے حوالے سے دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 3لاکھ 73ہزار اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک برازیل میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 1کروڑ 39لاکھ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button