پاکستان

بہاولنگر کرپشن کنگ پبلک ہیلتھ چوہدری ظفر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

بہاولنگر(ملک محمد آصف )بہاولنگر کرپشن کنگ پبلک ہیلتھ چوہدری ظفر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے 30/04/2021 کو کرپٹ مافیا کے سرغنہ کو طلب کر لیا- تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کرپشن کنگ پبلک ہیلتھ چوہدری ظفر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے 30/04/2021 کو کرپٹ مافیا کے سرغنہ کو طلب کر لیا ۔
سابقہ ریکارڈی چوہدری ظفر ایس ڈی او بپلک ہیلتھ کو منچن آباد کرپشن کیس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کرپشن ثابت ھونے پر جبری ریٹائرڈ کر دیا تھا چوہدری ظفر کیونکہ سیاسی اثر و رسوخ رکھتا ہے اس نے اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ پبلک ہیلتھ میں ایس ڈی او تعینات ہو گیا لیکن اپنی روش کو برقرار رکھتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ میں 1449000 کا سرکار کو پھر سے ٹیکہ لگا دیا جس پر شہری کی درخواست پر چوہدری ظفر کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے طلب کر لیا۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ ایس ڈی او پر نوازشات کی بھرمار ایس ڈی او مذکورہ کے بھتیجے کو سب انجینئر لوکل گورنمنٹ بہاولنگر سب انجینئر میونسپل کمیٹی منچن آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ کہ سب انجینئر تحصیل کونسل منچن آباد میں بغیر کسی آرڈروں کے کام کر رہا ہے۔
متعلقہ افسران کی معنی خیز خاموشی پر عوامی سماجی حلقوں نے ڈی جی اینٹی کرپشن اور نیب کے ذمہ داروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا- مجھے اور میرے بھتیجے کو میرٹ پر چارج دیے گئے ہیں کرپشن کی بات بے بنیاد ہے ایس ڈی او ظفر کا کا موقف-
محکمہ پبلک ہیلتھ کے کرپٹ ترین ایس ڈی او چوہدری محمد ظفر پر نوازشات کی برسات کرتے ہوئے اسکے بھتیجے محمد امجد سب انجینئر کو بھی اضافی چارجز سے نواز دیا گیا تاکہ یہ دونوں کماؤ پوت کرپشن کا بازار گرم کرتے ہوئے اعلی افسران کی جیبیں گرم کر سکیں بہاولنگر کے سنجیدہ حلقوں نے وزیراعظم ؛ وزیر اعلیٰ ؛ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر محکمہ ان کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ان کے غیر قانونی اثاثہ جات اور جائدادوں کی چھان بین کر کے بحق سرکار ضبط کروائے جائیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button