پاکستان

بھیں میں نامور شاعر عرفان خانی کی صدارت میں مشاعرہ

نوجوان شاعر منیر عاشی کی رہائش گاہ بمقام بھیں میں نامور شاعر عرفان خانی کی صدارت میں مشاعرہ منعقد ہوا اس مشاعر کے مہمان خصوصی نامور شاعر صحافی صفی الدین صفی شامل تھے
مہمان خاص میں اسلام باد سے معروف شاعر طلعت منیر تھے ان کے علاوہ مہمانان زی وقار میں سمجائ شخصیت حاجی اشفاق احمد اور پی ٹی سی ایل کے مرکزی چیر مین محمد بشیر غور اور راجہ عجدالقدیر شام تھے
اس مشاعرہ میں چکوال کے نوجوان شعراء کی بھرپور نمائندگی رہی صاحب صدر نے صدارت خطبہ میں ادبی تاریخ کو تازہ کرتے ہوۓ کہا کہ چکوال کے نام کو دنیا بھر میں معروف کرنے میں حضرت شاہ مرادر جو کہ اردو پنچابی کے پہلے شاعر نے تاریخ کو چکوال کے نام ثبت کرنے کا سہرا حاصل پایا ان کے بعد جناب ضمیر جعفری نے ادب میں بڑا مقام حاصل یہاں سے چکوال کے ادبی منظر نامے نے مظبوطی پکرتے ہوۓ ماجد صدیقی مرحوم تک سفر کیا ان کے ساتھ ساتھ جمیل یوسف
منور عزیز ۔ اخترملک نے اہم مقام حاصل پایا یہ سفر آج بھی مظبوطی سے چلتا ہوا
صدارتی اعزازت تک پہنچا اور چکوال کے نام شاعر ادیب صحافی بانی پریس کلب چکوال خواجہ بابر سلیم کے حصہ میں آیا اور ادب پھر سے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوۓ نامور شاعر صفی الدین صفی تک پہنچا یو ں چکوال کا ادیب ادبی منظر نامے پر اب تک نمایاں ہے
ان کے بعد آج کی نوجوان نسل کا ادب کی جانب ایک اہم قدم ہے جس عرفان خانی نجم الحسن نجمی نعیم سرکار ناطق جعفری کے نام نمایاں ہیں اور آج اکیسویں صدی میں نۓ لکھنے والوں میں منیر عاشی اور بلال شبیر ہادی کی کاوشیں ابتدائیہ میں دیکھائی دے رہی پیں
مہمانان خصوصی صفی الدین صفی نے بھرپوری چکوال کے ادبی منظر نامے پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ چکوال ادیب اس وقت اہم مقام ہے یہی وجہ ہے آج نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ادب کے فروغ ہم یہاں بھیں میں ادبی کردار کی حوصلہ افزائی میں چکوال کے بہترین ادب کی پرورش میں پیش پیش ہیں
اس مشاعرہ کی نظامت نوجوان شاعر منیر عاشی نے
بھیں مشاعرہ سے پہلے معروف سماجی شخصیت حاجی اشتیاق احمد مے اپنی رہائش گاہ پر نامور شعراء عرفان خانی اور صفی الدین صفی کے اعزاز شاندار طعام کا انتظام کیا
جن شعراء نے کلام سے نوازا ان
عرفان خانی کلر کہار صفی الدین صفی چکوال طلعت منیر اسلام آباد سردار فخر عباس فتح جنگ نعیم سرکار چکوال نوید اسلم چکوال دانش اقبال تلہ گنگ پروفیسر عظمت شہزاد عزمی چکوال سبحان خالد چکوال فیضان فیضی چکوال ڈاکٹر علی محمد چکوال شاہ زیب اسد چکوال بلال شبیر ہادی اور عاصم منیر عاشی شامل تھے
بلال شبیر ہادی اور عاصم منیر انتظامیہ نے ایک یاد گار پہلا تاریخی مشاعرہ موضع بھیں میں منعقد کروا کر تاریخ رقم کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button