پاکستان

اب بنے گا سرگودھا بھی گرین سٹی

آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا خالقداد گاڑا کی زیر نگرانی آج چھٹی کے روز بھی سرگودھا شہر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری

سرگودھا (رابعہ بصری )حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ تجاوزات منناے کا اعلان کیا گیا تو میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے نہایت ہی قابل آفیسر خالقداد گاڑا آج چھٹی کے روز بھی اپنی زمہ داریاں نبھاتے نظر آئے اور سرگودھا میں سالوں سے موجود ناجائز تجاوزات کا جو مسلہ کوئی آفیسر حل نہیں کر سکا اب لگتا ہے یہ فرض شناس آفیسر اپنی قابلیت اور دور اندیشی سے اس مسلے کو جڑ سے ہی ختم کر دیں گے۔

آج اتوار کا دن جو کہ چھٹی کا دن ہے اور ہر آفیسر چھٹی منانے اپنے گھر چلا جاتا ہے جبکہ چیف آفیسر خالقداد گاڑا آج کے دن بھی تجاوزات ختم کرواتے نظر آرہے ہیں۔


سرگودھا امین بازار, اردو بازار,محمدی بازار,مسلم چوک, فیصل بازار, سٹی روڈ,مسجد حامد علی شاہ روڈ, تا شاہین چوک ناجائزتجاوزات کے خلاف بھرپور انٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا اور سرگودھا کی عوام کے لیے بازار میں شاپنگ کرتی خواتین کو جو مسائل درپیش تھے اب نا صرف وہ بھی حل ہوں گے بلکہ اس راستے پر جو اکثر ٹریفک جام رہتا تھا اور 2 منٹ کا فاصلہ 1 1 گھنٹہ میں طے کیا جاتا تھا وہ اب سر نہیں اٹھائے گا امید ہے یہ قابل آفیسر اسی طرح سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہیں گے اور سرگودھا کے دیرینہ مسائل کا دیر پا حل کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button