پاکستان

بزمِ الکرم کے چیئرمین، ڈاکٹر ملک محمد یوسف اور جنرل سیکرٹری ارشد محمود ارشد کی پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم سے ملاقات

سرگودھا(رپورٹ:رابعہ بصری ) دانش کدۂِ تبسم پر بزمِ الکرم کے چیئرمین، ڈاکٹر ملک محمد یوسف اور جنرل سیکرٹری ارشد محمود ارشد نے ادبی تنظیم بزمِ الکرم کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم سے ملاقات کی اور اُن کو اُن کی حال ہی میں شائع ہونے والی 6 کتابوں ، عرفانِ کُتب ، لیاقتِ کُتب ،آہنگِ کُتب ،تحفۂ قرطاس و قلم، مخزنِ کُتب، اور طائرِ افکار کی اشاعت پر مبارک باد دی اور کرونائی صورتِ حال کے بعد ادبی تنظیم ”بزمِ الکرم ” کے آئیندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی ۔
اس موقع پر بزمِ الکرم کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ بلا شبہ ادبی تنظیم ” بزمِ الکرم ” سرگودھا کی ادبی جمود کو توڑنے میں کسی حد تک کامیاب ہو گئی تھی کہ کرونائی صورتِ حال کے سبب ادبی تقریبات میں خلل آ گیا ۔
ان شاءاللہ ہم اس سے سلسلے کو وہی سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں سے یہ سفر رکا تھا جناب ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کہ جناب پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم صاحب کا دستِ شفقت ہمارے حوالے جواں رکھتا ہے ہم سرگودھا کو ایک بہتر ادبی ماحول دینے کے لیے ان کے نقشِ قدم پر چلتے رہیں گے ۔
جناب پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے ” بزمِ الکرم” کی کاوشوں کا سراہتے ہوئے کہا کہ سرگوھا میں ایک نئے ادبی دور کا آغاز بزمِ الکرم کا ایک اہم قدم ہے اور مجھے امید ہے کہ بزمِ الکرم کی ادبی سرگرمیاں اسی طرح جاری رہیں گی ۔
اس موقع پر جناب پروفیسر ڈاکٹر ہارون تبسم نے اپنی کتب کے سیٹ بھی ڈاکٹر یوسف اور ارشد محمود ارشد کو دئیے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button