پاکستان

سرگودھا میں گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری

سرگودھا(رابعہ بصری) حکومت پنجاب کی طرف سے ہفتہ تجاوزات اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئےملک بھر میں گرینڈ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری اور سرگودھا سٹی میں بھی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ سرگرم نظر نظر آرہا ہے ۔

آج سرگودھا میں بھی مین شاہراہوں پر موجود متعدد تجاوزات چیف آفیسر خالقداد گاڑا کی زیر نگرانی مسمار کر دیے گئے اور بھاری جرمانے کر کے کئ دکانیں سیل کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سرگودھا خالقداد گاڑا کی سربراہی میں آج نیوسیٹلائیٹ ٹاؤن ، چونگی نمبر 9 ، جنرل بس اسٹینڈ ، نلکا سٹاپ اور قینچی موڑ کے علاقوں میں گرینڈ انٹی انکروچمنٹ آپریشن ، میڈم زویا بلوچ ایم او آر اور اے ایم او آر عبد الوہاب بھی ہمراہ تھے ، 37 بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا اس کے علاؤہ ناجائز تجاوزات کی مرتکب متعدد دکانات کو جرمانے کیساتھ سیل کر دیا گیا اور مجموعی طور پر تقریبا 3 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا\

خالقداد گاڑا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر مکمل عمل کیا جا رہا ہے اور ان کو ختم کر کے شہر کی اصل خوبصورتی کو بحال کر نے کا پلان بھی مرتب دیا جا چکا ہے اور ان شاء اللّہ سرگودھا کی عوام کے لیے انتظامیہ اور حکومت پنجاب کی طرف سے گرین بیلٹ روڈ کی تعمیرات کا کام بھی جلد شروع کروایا جائے گا خالقداد گاڑا کا کہنا تھا کہ ہم تجاوزات کو گرانے کا عمل نا صرف اپنی ڈیوٹی بلکہ ایک محبِ وطن پاکستانی ہونے کے ناطہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور سرگودھا میں ٹریفک کے ساتھ جو بڑھتی ہوئی آلودگی ہے اس پر بھی غور کیاجا رہا ہے اور سرگودھا کو گرین سٹی بنا کر ہی دم لیں گے۔ چیف آفیسر خالقداد گاڑا نے اپنے عملہ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں ہیوی مشینری کے ساتھ ساتھ کم دستیابی وسائل کے باوجود ہمارا عملہ محنت، لگن اور پوری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی نبھا رہا ہے اور بہت جلد اس شہر کی جوبصورتی بحال کر دی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button