پاکستاندلچسپ و عجیب

منفرد پاکستانی گھرانہ

یکم اگست تاریخ پیدائش رکھنے والا منفرد پاکستانی گھرانہ
لاڑکانہ(ویوز نیوز) پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں ایک منفرد گھرانہ ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں گھرانے کے سبھی افراد کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے۔
بلکہ سربراہ گھرانہ امیر علی منگی کی شادی بھی یکم اگست کو ہی انجام پائی جس سے شادی ہوئی اس کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے۔
ان کے سات بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہی ہے۔
تاریخ پیدائش یکم اگست، شادی بھی یکم اگست، بیوی اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست
لاڑکانہ کے امیر علی منگی کے گھرانے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔
امیر علی منگی کے مطابق ان کی تاریخ پیدائش یکم اگست ہے جبکہ ان کی بیوی اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش بھی یکم اگست ہے۔
ان بچوں میں جڑواں پیدا ہونے والے 4 بچے بھی شامل ہیں جو یکم اگست کو ہی پیدا ہوئے۔
حسن اتفاق سے امیر علی منگی کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی تھی۔
دنیا بھر میں یہ واحد گھرانہ ہے جو ایک ہی تاریخ پر پیدا ہوا
جبکہ دوسرے نمبر پر بھارت کا ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والا گھرانہ ہے جن کی تعداد پانچ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button