پاکستان

گوادر: کالعدم دہشتگرد بلوچ تنظیم نے قائداعظمٌ کا مجسمہ دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں کالعدم دہشتگرد بلوچ تنظیم بلوچ رپیلکن آرمی (بی آر اے)نے میرین ڈرائیو پر نصب قائداعظمٌ کا مجسمہ دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

بی بی سی کے مطابق اس سنگین واقعہ کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند تنظیم بی آر اےنے قبول کرلی ہے، کالعدم تنظیم بلوچ رپیلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے ٹوئٹر پر اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی-

ڈی پی او گوادر ڈاکٹر فرحان نکے مطابق یہ دھماکہ اتوار کی صبح نو بجکر 20 منٹ پر ہوا۔ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر خان زرکون نے میڈیا کوبتایا کہ اس سنگین معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے مسٌلح ارکان سیاح بن کر علاقے میں داخل ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button