پاکستان

سماجی تنظیم برداشت کا ماہانہ اجلاس

سرگودھا (رابعہ بصری )سماجی تنظیم برداشت کے زیر اہتمام آج ایک اجلاس منعقد ہوا. جس کی صدارت ملک آفتاب احمد اعوان صدر برداشت نے کی.۔

تلاوت کی سعادت امانت اللہ بھٹی نے حاصل کی. نعت دسول مقبول کی سعادت منزہ گوئندی نے حاصل کی. نزیر ولسن جنرل سیکرٹری نے سابقہ ماہ کی کارکردگی پڑھ کر سنائی. اور اکاونٹس کی تفصیل بھی بتائی۔

. اس موقعہ پر ملک آفتاب احمد اعوان صدر برداشت نے تمام عہدیداران میں انکے نومی نیشن لیٹر تقسیم کئے. اس موقعہ پر جن ممبرز کی اس ماہ میں پیدائش ہوئی انھوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا. جس کا اہتمام تنظیم برداشت نے کیا تھا.۔

انکو تنظیم کی طرف سے یادگاری شیلڈ دی گئیں. اس موقعہ پر رابعہ بصری نے سالگرہ کی مناسبت سے ایک نظم پیش کر کے محفل کو چارچاند لگا دئے. ممبران نے ملک آفتاب احمد اعوان صدر برداشت کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراھا. تمام ممبرز نے ملکرکام کرنے کا عزم کیا.۔

اس موقعہ پر پرتکلف ظہرانہ سے ممبرز کی تواضع کی گئی. جس کا اہتمام ملک عابد حسین اعوان اور شازیہ نورین نے کیا تھا. ملک آفتاب احمد اعوان صدر برداشت نے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا. اور ائندہ کا لائحہ عمل بتایا اور تمام شرکا کا بھی شکریہ ادا کیا جن میں محترم علی خرم شیخ، بشریٰ طاہرہ ،رابعہ بصری، منزہ انور گوئیندی ،ڈاکٹر تنویر سلہری شہناز رانجھا، رضیہ نیازی، صغریٰ عالم، قیصرہ شہزادی، منظور احمد ملک، حامد علی چغتائی، ایڈووکیٹ سعدیہ ہما شیخ ،طارق اعوان، امانت علی بھٹی، شامل تھے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button